ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / راجیہ سبھا انتخابات کے لئے آزاد امیدوار کی نامزدگی مسترد

راجیہ سبھا انتخابات کے لئے آزاد امیدوار کی نامزدگی مسترد

Thu, 02 Jun 2016 12:20:38  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور،یکم جون؍(آئی این ایس انڈیا)کرناٹک کی 4 راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے 11جون کو ہونے والے دو سالہ انتخابات کی خاطر ایک آزاد امیدوار کی طرف سے دائر کاغذات نامزدگی کو جانچ کے بعد آج مسترد کر دیا گیا۔اسمبلی سیکریٹری اور الیکشن افسر ایس مورتی نے کہا کہ کے اے موہن نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ تجویز کو کے نام اور ایک اضافی حلف نامہ نہیں دیا تھا۔اس وجہ سے ان کا کاغذات نامزدگی مسترد کر دیا گیا۔سابق مرکزی وزراء جے رام رمیش، آسکر فرنانڈیز اور سابق آئی پی ایس افسر کے سی رام مورتی سمیت تین کانگریس امیدواروں اور جے ڈی ایس کے بی ایم فاروق نے 30مئی کو نامزدگی دائر کیا تھا۔بی جے پی نے مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔کانگریس کے تیسرے امیدوار رام مورتی کو اتارنے کے فیصلے نے جے ڈی ایس کی مشکلیں بڑھا دی ہیں کیونکہ اس کے اراکین اسمبلی کی تعداد 40ہے اور اپنے امیدوار کی کامیابی کے لئے اسے پانچ اضافی ووٹوں کی ضرورت ہے۔خبروں کے مطابق ضمیر احمد سمیت جے ڈی ایس کے پانچ اراکین اسمبلی نے کانگریس کے تیسرے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی درمیان دس جون کو ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لئے آزاد امیدواروں موہن اور وی ہیریمٹھ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے،دونوں نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ تجویز کا نام یا اضافی حلف نامہ نہیں دیا تھا۔


Share: